ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /   ملک کی آبادی میں 50 فیصد خواتین کو پارلیمنٹ میں بھی ریزرویشن ملنا چاہئے: نائب صدروینکیا نائیڈو 

  ملک کی آبادی میں 50 فیصد خواتین کو پارلیمنٹ میں بھی ریزرویشن ملنا چاہئے: نائب صدروینکیا نائیڈو 

Sat, 27 Jul 2019 23:16:07    S.O. News Service

ممبئی،27/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ہفتہ کو پارلیمنٹ میں خواتین کے لئے سیٹ ریزرو کرنے کی تجویز دی۔ ممبئی میں جمہوریت ایوارڈ تقریب کے دوران نائیڈو نے کہا کہ ہم ملک کو ’مدر انڈیا‘ کہتے ہیں نہ کہ ’فادر انڈیا‘۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ خواتین کو ملک میں کتنی اہمیت دی جاتی ہے، ملک میں ان کی آبادی 50 فیصد ہے۔ خواتین نمائندوں کو کام کرنے کے لئے فنڈ اور سہولیات مہیا کرائی جانی چاہئے۔لوک سبھا میں خواتین کے لئے 33 فیصدریزرویشنکی تجویز 2008 میں لائی گئی تھی، لیکن یہ 10 سالوں سے زیر التوا ہے۔ اس بار 17 ویں لوک سبھا میں سب سے زیادہ 78 خواتین رہنما منتخب ہوئی ہیں۔آزاد ہندوستان میں اب تک یہ اعداد و شمار سب سے زیادہ ہے۔نائیڈو نے کہا کہ لوک سبھا اور اسمبلی کی طرح بلدیاتی انتخابات بھی پانچ سال میں کرائے جانے چاہئے۔ انہوں نے مقامی بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن دینے کے لئے مہاراشٹر حکومت کی تعریف کی۔ کئی ریاستوں میں مقامی بلدیاتی انتخابات تاخیر سے کرائے جانے پر نائب صدر نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ایوانِ بالا میں جمعرات کو حق اطلاعات (ترمیمی) بل کو منظور کرنے کے دوران ہوئے ہنگامے پر چیئرمین نائیڈو نے ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ:’راجیہ سبھا میں گزشتہ دو سالوں میں کچھ ارکان کے رویے سے بے حد دکھی ہوں، پارلیمنٹ قوانین کے مطابق کام کرتا ہے، وہاں کام کاج قوانین، چیئرمین کے سابق کے فیصلوں اور رکن کے لئے مقرر ضابطہ اخلاق کے مطابق چلتا ہے۔ مجھے تب تکلیف ہوتی ہے، جب رکن ان کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اس سے عوام کی نظر میں ایوان کی اہمیت کم ہوتی ہے۔


Share: